new update tips

Showing posts with label news update. Show all posts
Showing posts with label news update. Show all posts

Tuesday, March 5, 2019

Full information of all mobile companies
 Sim Tips balance check
 Telenor: *444#
 Mobilink: *111#
 Ufone: *124#
 warid: *100#
 Zong: *222#
mbs #check
 Telenor: *999#
 Mobilink: *114*1*2#
 Ufone: *706#
 Warid: *200*4#
Zong: *102#



sms check
 Telenor: *111#
 Mobilink: *101*2#
 Ufone: *336*2*4#
 Warid: *200#
 Zong: *102*3#
mins check
 Telenor: *222#
 Mobilink: *110#
 Ufone: *707#
 Warid: *200#
 Zong: "P" to 102
number check
 Telenor: "A" to 7421
 Mobilink: *99#
 Ufone: *888#
Warid: "myno" to 6060
 Zong: *8#
Free Facebook (END)
Telenor: *5*325#
 Mobilink: 114*5#/6#
 Ufone: *3434#
 Warid: "fw" to 7777
 Zong: *6464*4#
sim lgao offers
 Telenor: *2222#/2222
 Mobilink: *551#
 Ufone: "sim" to 5000
 Warid: "Y" to 3733
advance balance
 Telenor: *0#
 Mobilink: *112#/Dial 123 and press 6
Ufone: *456#
 Warid: "ab" to 7676
 Zong: empty message to 911
balance share
 Telenor: *1*1*92345✖✖✖✖✖✖✖✖✖*amount#
 Mobilink: *100*92308✖✖✖✖✖✖✖*amount#
 Ufone: 0333✖✖✖✖✖✖✖U2amount to 828
 Warid: "B<space><number><space><Amount> to 1414/2424
 Zong: 0312✖✖✖✖✖✖✖.amount to 999 and confirm by "Y"
internet setting
 Telenor "all" to 131
 Mobilink "INTERNET" to 7342
 Ufone: (E.g) Nokia 2690/ Samsung And send to 222
 Warid: "all" to 2333
 Zong: (E.g) All Nokia/ Samsung Send to 5800k #Sim #Tips.......

Wednesday, January 9, 2019

- اپوزیشن جماعتوں کا پی پی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

جے آئی ٹی رپورٹ، ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کی عدم تشکیل کو لے کر سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں رواں اجلاس میں متحدہ حزب اختلاف نے ایوان کے باہر اپنی اسمبلی لگانے کا بھی فیصلہ کر لیا، دوسرے مرحلے میں سندھ اسمبلی کے باہر مرکزی شاہراہ پر ایوان سجایا جائے گا،

باخبر ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں پی ٹی آئی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے حکومت سندھ کو جے آئی ٹی رپورٹ، قائمہ کمیٹیوں کی عدم تشکیل، عوامی مسائل، پینے کے صاف پانی کی قلت، صوبے میں بدانتظامی، کرپشن، اقربا پروری سمیت دیگر نوعیت کے مسائل پر انتہائی ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس بات کا فیصلہ منگل کے روز سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی امن کیلیے اقدامات کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی امن کیلیے اقدامات کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا گیا جب کہ کانفرنس میں جیواسٹرٹیجک، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور افغانستان میں امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ کانفرنس میں مشرقی سرحد کی صورتحال پرغور کیا گیا اور بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بھی گفتگو کی گئی

Tuesday, January 8, 2019

تلورکا شکار؛ غیر ملکی شکاریوں سے فیس وصولی شروع
لاہور: پاکستان میں تلورکا شکار کھیلنے کے خواہشمند غیر ملکی شکاریوں سے فیس وصولی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں غیرملکی شکاریوں کے پاکستان میں مفت شکار پر پابندی عائد کی تھی ، اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے غیر ملکی شکاریوں بالخصوص عرب ممالک کی اہم شخصیات کی وجہ سے فیس ختم کردی تھی تاہم موجودہ حکومت نے ناصرف دوبارہ فیس مقرر کی بلکہ کی شرح میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے ڈائریکٹرمحمدنعیم بھٹی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی تھیں ، جس کے بعد اب پنجاب میں تلور کا شکار کھیلنے آنے والے غیر ملکی شکاریوں سے فیس وصول کی جارہی ہے، رواں سیزن میں اب تک چارغیرملکی عرب شخصیات نے تلورکے شکارکے لئے فیس جمع کروائی ہے، ہر شکاری کو 10 دن کے لئے شکار کی اجازت ہوگی اور اسے ایک لاکھ امریکی ڈالر فیس اداکرنا ہوگی ، اسی طرح تلور کے شکار کے لئے جتنے باز استعمال کئے جائیں گی، فی باز ایک ہزار امریکی ڈالر الگ سے جمع کروانا ہوں گے، اس اقدام کا مقصد شکارکی مدد میں آمدن حاصل کرنا ہے تاکہ اس سے نا صرف شکار ہونے والے پرندوں کی افزائش کی جاسکے گی بلکہ جن علاقوں میں شکارکھیلا جاتا ہے وہاں ترقیاتی کام بھی ہوسکیں گے۔